ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمارسوامی کے زہریلے سانپ بیان پرسدارامیاکاپلٹ وار ۔عوام کاخیال کریں!بجلی اورپانی کی شرحوں میں اضافہ نہ کیاجاجائے

کمارسوامی کے زہریلے سانپ بیان پرسدارامیاکاپلٹ وار ۔عوام کاخیال کریں!بجلی اورپانی کی شرحوں میں اضافہ نہ کیاجاجائے

Sun, 23 Jan 2022 12:10:02    S.O. News Service

بنگلورو،23؍جنوری(ایس او نیوز)سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کے زہریلے سانپ سے تشبیہ دینے والے بیان پرپلٹ وارکرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سدارامیانے کہاکہ کسی بھی امیدوارکی جیت کافیصلہ کرنے والے ووٹرہوتے ہیں۔

بروزہفتہ کے پی سی سی دفترمیں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ عوام کافرمان تسلیم کرناہی چاہئے جہاں تک کمارسوامی کے بیان کی بات سے اس سے ان کی زبان تہذیب وثقافت اجاگرہوتی ہے،ہارجیت جمہوریت کاحصہ ہے،اس تسلیم کرناہی جمہوریت ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں مجھے بھی شکست سے دوچارہوناپڑاہے۔جیت اور ہار زندگی کاحصہ ہے،اس پر آپاکھونامناسب نہیں ہے۔کیاکمار سوامی کی کبھی شکست نہیں ہوئی؟ ان کے والدنہیں ہارے،اوران کابیٹانہیں ہارا؟۔

ٹمکورومیں سدارامیانے کہاتھاکہ جے ڈی ایس پارٹی کی پتنگ کادھاگاکاٹ دیاجائے،ٹمکوروسے جے ڈی ایس کو بھگایا جائے،اس پارٹی کاکوئی موقف واصول نہیں ہے۔جس پراپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں سخت برہمی ظاہرکرتے ہوئے کمارسوامی نے کہاتھاکہ سدارامیازہریلے سانپ کی مانند ہے،قیادت پیداکرنے سکت بھی نہیں ہے،جس پارٹی سے ابھرے ہیں اسی پارٹی کی مخالفت کرتے آرہے ہیں۔ سدارامیانے ریاستی حکومت کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ویک ینڈکرفیوابھی کل ہی ختم کی گئی ہے،اس دوران ٹیکس میں اضافہ کرنامناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کارپوریٹ اداروں پرٹیکس عائدکریں لیکن عام لوگوں پرٹیکس عائدکرنے سے گریزکریں۔کوروناکی وجہ لوگوں زندگی اورگزربسرمشکل ہوگیاہے،چھوٹے موٹے کاوربارکرنے والوں کے گھربڑی مشکل سے چل رہے ہیں۔وزیرتوانائی کہہ رہے ہیں کہ بجلی کی شرحوں میں اضافہ ضروری ہوگیاہے۔انہوں نے حکومت سے کہاکہ کسی بھی صورت میں بجلی اورپانی کی شرحوں میں اضافہ نہ کیاجائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تمل ناڈوکے ہوگینکل منصوبے کی حکومت کی جانب سے سخت مخالفت کی جانی چاہئے۔اس سلسلہ میں حکومت کوچاہئے کہ وہ قانونی ماہرین کی مددحاصل کرے۔تمل ناڈوہوگنیکل منصوبہ کے لیے تیاریاں کررہاہے،مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ اس منصوبے کومنظورنہ کرے۔اس معاملہ میں ریاستی حکومت کوسخت مخالفت کرنی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ میکے داٹومعاملہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔کیونکہ آبی ٹرائیبونل کافیصلہ ہوگیاہے۔


Share: